5 جون، 2022، 10:29 AM

بنگلہ دیش میں مشترکہ کمپنی میں آگ لگنے سے 5 افراد ہلاک اور 100 سے زائد زخمی

بنگلہ دیش میں مشترکہ کمپنی میں آگ لگنے سے 5 افراد ہلاک اور 100 سے زائد زخمی

بنگلہ دیش کے ضلع چٹاگانگ میں نیدرلینڈ اور بنگلہ دیش کی مشترکہ کمپنی " بی ایم کنٹینر ڈپو" میں آگ بھڑک اٹھی جس میں 5 افراد جھلس کر ہلاک جبکہ 100 سے زائد زخمی ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بنگلہ دیش کے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بنگلہ دیش کے ضلع چٹاگانگ میں نیدرلینڈ اور بنگلہ دیش کی مشترکہ کمپنی " بی ایم کنٹینر ڈپو"  میں آگ بھڑک اٹھی جس میں 5 افراد جھلس کر ہلاک جبکہ 100 سے زائد زخمی ہوگئے۔

اطلاعات کے مطابق بی ایم کنٹینر ڈپو میں آتشزدگی کے دوران دھماکہ ہوا۔ فائر سروس کے حکام کا کہنا تھا کہ ڈپو میں دھماکہ اس وقت ہوا جب فائر سروس کے اہلکار اور کنٹینر ڈپو کا عملہ آگ بجھانے کی کوشش کر رہے تھے۔

زخمی ہونے والوں میں پولیس اور فائر سروس کے اہلکار بھی شامل ہیں۔ 

News ID 1911095

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha